وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی
مکمل اکثریت سے حکومت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی قسمت تبدیل
کرنے کے لئے اس ریاست کی تقدیر بدلنا ضروری ہے۔مسٹر نریندر مودی نے
یہاں رمابائی امبیڈکر میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی
پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"ہندوستان کی قسمت تبدیل کرنے کے
لئے یوپی (اتر پردیش) کی تقدیر بدلنا ہوگا۔یوپی کے لوگ سیاسی نقطہ نظر سے کافی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں۔